اجزائ:۔
بکرے کا گوشت
:
آدھا کلو
بڑی پیاز
:
ایک عدد
پسا ہوا لہسن
:
ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی ادرک
:
ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ
:
ایک کھانے کاچمچہ
ہلدی
:
پون چائے کا چمچہ
نمک
:
حسب ِذائقہ
زیرہ
:
ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مسالا
:
آدھا چائے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا
:
آدھاچائے کا چمچہ
آٹا
:
دو کھانے کے چمچے
سجاوٹ کے لیے
:
ہرا دھنیا’ہری مرچ
ترکیب: ایک مٹی کی ہانڈی میں تیل گرم کریں۔ پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں۔ پیاز سنہری ہونے تک تلنے کے بعد گوشت’ پسا ہوا لہسن’ادرک ڈال کر بھونیں پھر تمام مسالا شامل کر کے اچھی طرح بھوننے کے بعد3 کپ پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر گوشت گلائیں۔ پانی خشک ہونے کے بعد دوبارہ بھون کر آٹا پانی میں گھول کر گوشت میں شامل کردیں۔ ایک کپ پانی اور ڈال کر تقریباً آدھے گھنٹے تک پکائیں۔ آخر میں گرم مسالا ڈال کر چولہا بند کردیں۔ کٹی ہوئی ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے سجائیں’گرم گرم تندوری نان کے ساتھ پیش کریں۔
اجزائ:۔
قیمہ
:
آدھا کلو
ٹماٹر
:
دو سے تین عدد
لال مرچ
:
حسبِ منشائ
نمک
:
حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ
:
ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ
:
دس دانے
ادرک
:
ایک چھوٹا ٹکڑا
لہسن
:
چھ سے سات جوئے
پسا دھنیہ
:
آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب: تیل میں پیاز کو گلابی کر لیں’ پسا ہوا لہسن’ ادرک’ زیرہ’ کالی مرچ’ دھنیہ اس میں ڈال کر بھونیں۔ پانچ منٹ بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔ جب قیمہ گل جائے تو کچلے ہوئے ٹماٹر ڈال کر چھوڑ دیں’ بھوننے پر آجائے تو ہرا دھنیا’ ہری مرچ اور باریک کٹی ہوئی’ ادرک ڈال کر اتار لیں مزیدار قیمہ تیار ہے۔
اجزائ:۔
گوشت
:
ایک کلو
پیاز
:
تین عدد
لہسن
:
ایک چمچہ کھانے کا
ادرک
:
ڈیڑھ چمچہ کھانے کا
دہی
:
تین کپ
نمک
:
ایک چمچہ چائے کا
الائچی
:
آٹھ عدد
زیرہ
:
ایک چمچہ کھانے کا
کھوپرا
:
آدھا چمچہ کھانے کا
ہری مرچ
:
چھ عدد
تیل
:
ڈیڑھ کپ
لونگ
:
تین عدد
ترکیب:پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز ہلکی سنہری کر لیں۔ پھر ادرک’ لہسن کا پیسٹ ڈال کر مزید فرائی کریں۔ آدھا کپ پانی شامل کر کے کچھ دیر پکانے کے بعد دہی بھی شامل کردیں’ جب بھن جائے تو گوشت ڈال کر چند منٹ پکائیں۔ اب اس میں الائچی’ لونگ’مرچ ڈال کر تین کپ پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر ایک گھنٹے تک پکنے دیں۔ زیرہ’ ناریل اور پانی ڈال کر بلینڈ کریں اور اسے گوشت میں ملا دیں۔کچھ دیر چمچہ ہلانے کے بعد چولہا بند کردیں۔ مٹن نہاری کی مزیدار ڈش تیار ہے۔ گرم گرم پیش کریں۔ پسند کے مطابق نمک’ مرچ’ دہی میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔
اجزائ:۔
چکن بغیر ہڈی کے ٹکڑے
:
تین عدد
انڈے
:
تین عدد
ٹماٹر
:
ایک عدد سرخ
پیاز
:
درمیانی ایک عدد
آلود
:
تین عدد ابلے ہوئے
ہری مرچیں
:
تھوڑی سی
دھنیا
:
باریک کترا ہوا
نمک مرچ
:
حسب ذائقہ
دودھ
:
تین چمچے کھانے کے
ترکیب:چکن کو ابال کر چھوٹے ٹکڑے کرلیں جس پانی میں چکن ابالا ہے اس میں سے نصف کپ رکھ لیں۔ فرائی پین میں گھی گرم کر کے پیاز سنہری کرلیں۔ اب آلو اور ہری مرچیں ڈال کر دھیمی آنچ میں پکائیں اب چکن کا پانی شامل کریں ٹماٹر کے ٹکڑے’ ہرا دھنیا اور چکن کے باریک ٹکڑے بھی ڈال دیں۔ انڈوں میں چینی’ دودھ’ نمک ڈال کر تھوڑا سا پکائیں ایک منٹ بعد چکن شامل کردیں۔ آملیٹ جب دونوں اطراف سے پک جائے تو پلیٹ میں نکال لیں۔ مزیدار اٹالین آملیٹ تیار ہے۔
اجزائ:۔
چکن (بون لیس)
:
آدھا کلو
میدہ
:
ایک کلو
لال مرچ پائوڈر
:
ایک کھانے کا چمچہ
نمک
:
حسب ذائقہ
گرم مسالہ پائوڈر
:
ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ
:
ایک چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ
:
ایک چائے کا چمچہ
مکھن
:
ایک پائو
آئل
:
فرائی کے لئے
ترکیب: میدہ کو نمک اور مکھن کے ساتھ تھوڑا گرم پانی ملا کر گوندھ لیں اورپندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ چکن میں تھوڑا سا نمک ڈال کر ابال لیں اور پیس لیں۔ پسے ہوئے چکن میں لال مرچ’ نمک’ گرم مسالہ’ لہسن’ ادرک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ گوندھے آٹے کے درمیانے سائز کے پیڑے بنا کر پتلا گول بیل لیں۔ اس میں چکن پیسٹ تھوڑا سا ڈال کر پھیلا دیں اور رول کر کے روٹی کی طرح بیل لیں۔ ایک توا گرم کریں۔ اس پر بیلی ہوئی روٹی ڈال دیں۔ کچھ دیر بعد پلٹ دیں اور اوپر سے آئل لگا دیں۔ اسی طرح دوبارہ پلٹ کر دوسری طرف بھی آئل لگا کر دونوں طرف سے اچھی طرح سینک لیں۔ اس طریقے سے سارے پراٹھے بنا کر آئل میں فرائی کرلیں۔
اجزاء برائے چٹنی:
ہرا دھنیا
: آدھی گٹھی
پودینہ
:آدھی گٹھی
ہری مرچیں
:چھ عدد
سفید زیرہ
:ایک چائے کا چمچہ
ثابت لہسن
:چار جوے
املی کا رس
:ایک پیالی
نمک
:حسب ذائقہ
ترکیب: دھنیا اور پودینہ کو اچھی طرح دھو لیں اور اس میں ہری مرچیں’ سفید زیرہ’ ثابت لہسن’ املی کا رس اور نمک ملا کر بلینڈر میں پیس لیں۔ پراٹھوں کے ساتھ گرین چٹنی سرو کریں اور داد حاصل کریں۔
اجزائ:۔
انڈے
:
ایک عدد
آٹا یا میدہ
:
نصف کپ
سوجی
:
آدھا کپ
چینی
:
تین چمچے کھانے کے
گھی
:
تلنے کے لئے
ترکیب:انڈے میں چینی ڈال کر خوب اچھی طرح سے پھینٹ لیں یہاں تک کہ انڈہ اور چینی مکمل طور پر یکجان ہو جائیں پھر سوجی’ میدہ ڈال کر آمیزہ تیار کرلیں اگر زیادہ سخت آمیزہ ہو تو تھوڑا سا دودھ ڈال کر قدرے پتلا کرلیں۔ گھی فرائی پین میں گرم کریں۔ یہ آمیزہ ایک چمچہ سے ڈالتے جائیں اور پکوڑوں کی طرح تل لیں۔ چائے کے ساتھ پیش کریں۔
اجزائ:۔
سوّیاں
:
ایک کپ
دودھ
:
دو کپ
کھویا
:
آدھا کلو
شکر
:
آدھا کپ
بادام
:
پستہ’ باریک کٹا ہوا (حسبِ ضرورت)
انڈے
:
دو عدد
چاندی کا ورق
:
سجاوٹ کے لیے
زعفران
:
ایک چٹکی ( دودھ میں بھگو دیں)
مکھن
:
ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:سب سے پہلے ایک پین میں مکھن کو ہلکا گرم کر کے سوّیاں بھون لیں۔ گولڈن رنگ ہو جائے تو اتار کر رکھ لیں۔ ایک علیحدہ برتن میں دودھ’ کھویا’ چھوٹی الائچی اور زعفران ڈال کر ہلکا سا اُبال لیں۔ ایک بیکنگ ڈش لے کر اس میں دو انڈے پھینٹ لیں اور بھونی ہوئی سوّیاں شامل کردیں اور دودھ والا مکسچر بھی اس میں شامل کردیں اور چمچے سے خوب اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ ساتھ ہی باریک کٹے ہوئے بادام پستہ بھی شامل کرلیں۔ اوون کو پہلے سے گرم کر کے250 ڈگری پر رکھ لیں اور ڈش کو اوون میں رکھ کر بیس پچیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔ جب یہ اوپر سے گولڈن کلر ہو جائے تو نکال کر چاندی کے ورق سے سجا دیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
qq…ئ…qq
Leave a comment