ٹنڈے(بڑے سائز کے) آدھا کلو
پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد
لیموں ۔۔ دو عدد
پودینہ(چوپ کیا ہوا) آدھا گڈی
سوئف ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔ایک چائے کا چمچہ
نمک ۔۔ حسب ذائقہ
METHOD
ٹنڈوں کو چھیلیں اور اوپر کا حصہ ڈھکن کی طرح سے کاٹیں، چمچے کی مدد سے گودا نکال لیں۔ چمچے کی مدد سے گودا نکال لیں۔ سونف اور دھنیا ملا کر پیس لیں۔ فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچہ تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز بادامی کر کے پیالے میں نکال لیں۔ اس میں پسا ہوا مصالحہ، لیموں کا رس، لال مرچ، پودینہ اور نمک ملا لیں۔ اس آمییزے کو ٹنڈوں میں بھریں اور اوپر والا حصہ رکھ کر ٹوتھ پیکس کی مدد سے بند کردیں۔ فرایننگ پین میں آدھا پیالی تیک گرم کریں اور ٹنڈے تل کر نکالیں۔ سالن بنانے کے لئے ایک چوڑے منہ والی دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز تلیں، پھر لال مرچ، نمک، ہلدی، لہسن ادرک ملا کر چند تک بھوننے کے بعد ٹنڈے تہہ کی طرح سے بچھا کر دم پر رکھ دیں۔ مزیدار ٹنڈے ڈش میں نکالیں اس پر ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور لیوں کا رس چھڑک کر پیش کریں۔
Leave a comment