Interviews

“کتابیں کیا ہیں؟ روحانی خدا ہیں”

There is evidence that the food industry designs ultra-processed foods to be highly rewarding, to maximize craveability and to make us want more and more and more

Share
Share

جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اردو کے فروغ اور ترقی کا راستہ اب ریختہ۔ ڈاٹ۔ او۔ آر۔ جی۔ سے ہوکر گزرتا ہے۔ ریختہ نے جس طرح اردو شاعری کے خزانے کو منتخب کرکے ہمارے سامنے پیش کردیا، اور نئی نسل کو اردو شاعری سے جوڑ دیا ہے، وہ یقینی طور پر قابل تحسین ہے، ہر شخص اس سے استفادہ کررہا ہے۔ ریختہ ویب سائٹ ادب کا گراں قدر سرمایہ اپنے دامن میں رکھتی ہے، جو شاعری، فکشن، نان فکشن اور ادباء کے تعارف کی شکل میں ہے، اور یہ قیمتی ذخیرہ یونی کوڈ کی شکل میں بھی موجود ہے، جس کے باعث اس سے استفادہ مزید ہوگیا ہے، ریختہ مختلف ادبی پروگراموں کا انعقاد بھی کرتا رہتا ہے، جو “جشن ریختہ” کے نام سے ہوتے ہیں، اور دنیا کا ایک بڑا طبقہ اس سے جڑا ہوا ہے، جس کی بدولت ریختہ کا تعارف پوری ادبی و علمی دنیا میں ہے، اور اس کے وزیٹرس کی تعداد میں شب و روز اضافہ ہورہا ہے۔
ریختہ کا اہم ترین اور خصوصی حصہ ای بکس ہیں، یہاں کتابوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اور یہ سلسلہ مستقل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ روزانہ کم و بیش پانچ سو کتابوں کا اضافہ ہوتا ہے، جس میں رسائل کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ملک کی کئی لائبریروں میں سالہا سال سے اسکیننگ کا کام جاری ہے۔ ایک مستقل ٹیم کتابوں کی تلاش و جستجو کے لئے سر گرداں ہے۔ کیونکہ کسی کتاب کو قارئین تک پہنچنے میں ایک لمبا پروسز ہے، اور اس پروسز کے لئے ریختہ کے پاس ایک متحرک ٹیم ہے۔
ریختہ لائبریری کا حسن اس کی ترتیب ہے۔ کیونکہ اتنی زیادہ کتابوں کو جس سلیقہ مندی سے مینیج کیا گیا ہے، وہ قارئین کے لئے بیحد مددگار ہے۔ ان کو اپنی مطلوبہ کتاب تک رسائی میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، بلکہ مختلف موضوعات، اور کلیکشن میں بٹی کتابیں یہاں خود کو بآسانی پڑھوا لیتی ہیں۔ یہ کتابیں مختلف علوم و فنون پر مشتمل ہیں، جن میں اکثر ادبی اصناف کی کتابیں، مختلف اداروں اور تنظیموں سے جاری ہونے والے ادبی رسائل، مذہبی اور تاریخی کتابیں بھی اس لائبریری میں شامل ہیں۔

مخصوص انتخابات
قارئین کی سہولت کے لئے ادبی اصناف و موضوعات کے انتخابات پیش کئے گئے ہیں، مثلا شہر دلی پر لکھی گئیں بہترین کتابیں، شہر لکھنو پر لکھی گئی کتابیں، نوجوان شاعروں کی بیس بہترین کتابیں، دس مزاحیہ خود نوشتیں، مہاتما گاندھی پر اردو کتابیں، خواتین کی خود نوشت سوانح حیات، شاعری تنقید پر بیس بہترین کتابیں، سو نایاب و نادر کتابیں، ضبط شدہ کتابیں، وغیرہ۔۔۔ اس طرح تقریبا پچاس انتخابات پیش کئے گئے ہیں، جو اردو زبان و ادب کی تمام اصناف کو محیط ہیں، بلکہ کچھ موضوعات کو مزید دلچسپ بنا کر پیش کیا گیا ہے، یہ انتخابات نہ صرف قارئین کی جستجو کم کرتے ہیں بلکہ پڑھنے کی طرف رغبت بھی دلاتے ہیں

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Articles
Interviews

Why Beher?

Poetry is the music of the heart. Through poetry, humans express their...

اردو ادب، شاعری اور نثر – سب ایک جگہ
آپ کے ذوق کی دنیا، بس ایک کلک کی دوری پر

Get The Latest Updates

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Copyright 2025 . All rights reserved Huroof powered by Arkanteck.